Thursday, September 29, 2022

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی دہشتگردوں کی لسٹ ختم

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی دہشتگردوں کی لسٹ ختم

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی دہشتگردوں کی فہرست ختم کر دی گئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کلبھوشن کو فوری پھانسی دینے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے ۔ کلبھوشن سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات وزارت خارجہ میں ہو گی ۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ  فہرست کوبھارت نےپاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا ۔ پاکستانی اعتراض کے بعد بھارتی من پسند فہرست ختم کر دی گئی ۔ ورکنگ گروپ خطے میں موجود تمام دہشتگرد تنظیموں کی مکمل فہرست مرتب کریگا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کاکہنا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کی کھلی دہشتگردی اور دشمنی کاشکار ہے۔ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات دفتر خارجہ میں کرائی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت سمجھتا ہے اور یہی مسئلہ کا حل ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک قرار دیا۔