Friday, September 30, 2022

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ تیار

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ تیار
اسلام آباد (92نیوز) پانچویں ہارٹ آف ایشیا استبول پراسس وزارتی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ اعلامیے کے مسودے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے رکن ممالک میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں دہشت گردی کے نئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں علاقائی ممالک میں اقتصادی تعاون اور توانائی کے منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تیار کردہ اعلامیے میں رکن ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مسودے پر مشاورت جاری ہے۔ حتمی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔