Thursday, September 29, 2022

ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کانفرنس کے مقاصد  کیا ہیں

ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کانفرنس کے مقاصد  کیا ہیں
  اسلام آباد(92نیوز)ہارٹ آف ایشیااستنبول پراسس کی پانچویں کانفرنس کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا، ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کا مقصد کیا ہے اوراس کانفرنس کا قیام کب عمل میں آیا۔ تفصیلات کےمطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا قیام 2011میں افغانستان اور ترکی  کے اشتراک سے عمل میں آیا ہارٹ آف ایشیا  کانفرنس کا مقصد  افغانستان سمیت خطے میں طویل مدتی امن وامان اور ترقی ہے۔ ہارٹ آف ایشیااستنبول پراسس کی پانچویں کانفرنس کی میزبانی پاکستان اور افغانستان  مشترکہ طور پر کررہے ہیں 10ملکوں کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شریک ہورہے ہیں۔ کانفرنس میں 14ملکوں کے اعلیٰ سطح کے وفود بھی شریک ہیں،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس  میں سترہ ملکوں سمیت 12تنظیمیں بھی شرکت کررہی ہیں۔