Tuesday, April 30, 2024

ہاروے ونسٹن سے سی بی ای اعزاز واپس لے لیا گیا

ہاروے ونسٹن سے سی بی ای اعزاز واپس لے لیا گیا
September 19, 2020
لندن (92 نیوز) بدنام زمانہ ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروے ونسٹن سے برطانیہ کا سب سے بڑا اعزاز سی بی ای واپس لے لیا گیا۔ 68 سالہ ہالی ووڈ  پروڈیوسر کو 2004ء میں برطانوی فلم انڈسٹری کی گراں قدر خدمات پر  یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ برطانوی ملکہ الزبتھ  کی ہدایت کے مطابق ہاروی ونسٹن کی برطانوی سلطنت کے انتہائی عمدہ آرڈر کے سول ڈویژن کا اعزازی کمانڈر بننے کے لئے تقرری منسوخ کی جائے اور ان کا نام مذکورہ آرڈر کے رجسٹر سے نکال دیا جائے۔ ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروے ونسٹن کو عصمت دری کے الزام میں 23 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔