Thursday, September 29, 2022

ہارون بلور کی دہشتگردحملے میں شہادت پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

ہارون بلور کی دہشتگردحملے میں شہادت پر آرمی چیف کا اظہار افسوس
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ سپہ سالار نے کہا کہ دشمن قوتوں کی دہشتگردی کیخلاف برسر پیکار ہیں ، انشاءاللہ دشمن کو شکست فاش دیں گے۔ ترجمان پاک افواج کے مطابق آرمی چیف نے ہارون بلور پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کی  اور کہا دشمن قوتوں کے گٹھ جوڑ اور دہشتگردی کیخلاف بر سر پیکار ہیں ،  دشمن  پاکستان کے امن و استحکام کے درپے ہے مگر ہم  پرعزم ہیں ،  انشاءاللہ دشمن کو شکست فاش دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز ہی سیاسی رہنماؤں کو درپیش خطرات کا ذکر کیا تھا  ،میجر جنرل آصف غفور نے شہید ہارون بلور کے والد بشیر بلورکو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا تھا ۔ عسکری قیادت کی جانب سے شہید بشیر بلور کو خراج عقیدت پیش کرنے پر ہارون بلور نے اپنے ٹویٹ میں آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس پی آر کا خصوصی شکریہ ادا کیا تھا۔ شہید ہارون بلور نے کہا تھا”ملک کیلئے بشیر بلور کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کرنے پر شکر گزار ہوں“۔