ہارون آباد: پی پی رہنما شوکت بسرا فائرنگ سے زخمی، سیکرٹری جاں بحق
ہارون آباد (92نیوز) ہارون آباد میں مسلم لیگ (ضیا) اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد ان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا کا سیکرٹری امتیاز حیدر جاں بحق ہو گیا جبکہ شوکت بسرا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔