Saturday, July 27, 2024

ہارون آباد: محنت کش کے دو بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا

ہارون آباد: محنت کش کے دو بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا
February 9, 2018

ہارون آباد (92 نیوز) ہارون آباد میں غریب محنت کش کے دو بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ننھی نور فاطمہ اور حنان کو ہر پندرہ دن بعد خون لگتا ہے۔ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر محنت کش باپ بچوں کیلئے جنگ لڑ رہا ہے۔

نور فاطمہ اور اس کا بھائی حنان جو تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں ڈھائی مرلے پر مشتمل کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔ ان ننھے بچوں کا باپ محمد احمد اپنے بچوں کی بیماری کیخلاف میدان کارزار میں ہے۔

دونوں بچوں کو ہر پندرہ دن بعد خون لگوانا پڑتا ہے جو کسی امتحان سے کم نہیں۔ محنت کش محمد احمد اپنی جمع پونجی بچوں کے علاج پر لگا بیٹھا ہے۔

کرائے کے مکان میں رہائش پذیر محمد احمد کیلئے گھر کا کرایہ ادا کرنے اور کچن کے اخراجات پورے کرنے کے بعد ہر پندرہ دن بعد بچوں کیلئے خون کا انتظام کرنا انتہائی کٹھن ہو چکا ہے۔ محنت کش کے گھر کی دہلیز کسی صاحب ثروت کی راہ تک رہی ہے۔۔