Monday, October 3, 2022

ہارون آباد: تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

ہارون آباد: تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

ہارون آباد (92 نیوز) ہارون آباد میں تیز رفتار بس نے کار کو کچل ڈالا، حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ اہل علاقہ سڑک پر نکل آئے۔ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق، تیز رفتاری ہمیشہ حادثات کا سبب بنتی ہے۔ ہارون آباد میں بھی صبح سویرے تیز رفتاری چار افراد کی جان لے گئی۔ آگے نکلنے کی دوڑ میں تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نیتجے میں چار افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حادثے کے بعد اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات نہ ہونے پر احتجاج کیا۔

مشتعل افراد نے جائے حادثہ پر کھڑی بس کو بھی آگ لگا دی۔