Saturday, July 27, 2024

ہارس ٹریڈنگ کا الزام،عمران خان کی وزیراعظم کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست

ہارس ٹریڈنگ کا الزام،عمران خان کی وزیراعظم کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست
April 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔تحریک انصاف نے اعظم سےتمام دستاویزات اور ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف اعلان جنگ مہنگا پڑ گیا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم کےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پیسوں کے لین دین سے متعلق الارمنگ بیان دیا، وہ ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں، اور ان کے بیان کی اہمیت ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کو بلا کر الزامات کا جائزہ لے اور ان سے تمام دستاویزات اور شواہد طلب کرے، اور بیان کو سامنے رکھ کر مزید کارروائی کی جائے ، وزیراعظم کے بیان کے اخباری تراشے بھی درخواست کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔