Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہارر فلموں کے شہرہ آفاق ڈائریکٹر ویز کریوین جہان فانی سے کوچ کر گئے

ہارر فلموں کے شہرہ آفاق ڈائریکٹر ویز کریوین جہان فانی سے کوچ کر گئے
August 31, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی ہارر فلموں کے ڈائریکٹر ویز کریوین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان کی موت برین کینسر کی وجہ سے ہوئی۔ ان کی پہلی فلم ”دی لاسٹ ہاوس آن دا لیفٹ“ تھی جسے نہ صرف انہوں نے خود لکھا بلکہ اسکی ہدایت کاری اور ایڈیٹنگ بھی خود کی۔ ہالی وڈ کی مشہور ہارر فلم ”نائٹ میئر آن ایلم سٹریٹ“ بھی انہوں نے لکھی تھی اور اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض بھی انہوں نے ہی انجام دیئے تھے۔ ویز کریوین نے سوگواروں میں اہلیہ اور فلمساز ایا لیبونکا، بہن کیرول بہرو، بیٹا جوناتھن کریوین، بیٹی جیسیکا کریوین، سوتیلی بیٹی نینا ٹارناوسکی اور تین پوتے پوتیاں چھوڑے ہیں۔