ہاتھ میں دس روپے کا نوٹ تھامے چار سال کا شاہزیب بھی پشاور دھماکے میں شہید ہوگیا

پشاور(92نیوز)پشاور کے ’’ایلان کردی‘‘نے دل دہلا دئیے،کارخانو بازار دھماکے میں ایک’’ننھا فرشتہ‘‘بھی شہید ہوگیا ۔
شاہ زیب کے ہاتھ میں10 روپے کا نوٹ تھما رہ گیا جبکہ بچہ ماں کے ساتھ چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران چیک پوسٹ کا دھماکہ ہوگیا اور دوسرے دس شہدا کے ساتھ یہ معصوم بچہ بھی ہاتھ میں دس روپے کو نوٹ تھامے شہادت کی منزلوں کا طے کرگیا ۔