Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہاتھ سے لکھاگیا نسخہ قرآن مجید مسجد نبوی میں رکھے جانے پر پرویز الٰہی کی خاتون کو ‏مبارکباد

ہاتھ سے لکھاگیا نسخہ قرآن مجید مسجد نبوی میں رکھے جانے پر پرویز الٰہی کی خاتون کو ‏مبارکباد
October 13, 2018
گجرات ( 92 نیوز ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی  گڑھی احمد کی رہائشی نسیم اختر کے گھر پہنچے ،انہوں نے خاتون کو قرآن مجید کا نسخہ ہاتھ سے  لکھنے اور مسجد نبوی میں رکھے جانے پر مبارکباد پیش کی ۔ گجرات میں  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اپنی اہلیہ اور بیٹے چودھری راسخ الٰہی کے ہمراہ کپڑے پر ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک لکھنے والی خاتون نسیم اختر کے گھر گئے،انہیں مبارکباد پیش کی اورہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کو دیکھا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وہ صدر پاکستان عارف علوی سے سفارش کریں گے  کہ نسیم اختر کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔