Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہائی کمیشن کی کوشش سے پاکستانی برادری کو فائدہ ہو گا، لارڈ نذیر احمد

ہائی کمیشن کی کوشش سے پاکستانی برادری کو فائدہ ہو گا، لارڈ نذیر احمد
February 25, 2018

لندن (92 نیوز) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام کونسلرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ بھر سے منتخب پاکستانی نژاد کونسلرز اور مئیرز نے بھرپور شرکت کی ۔
پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ کی تمام جماعتوں کے کونسلروں کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد کمیونٹی کے ساتھ روابط اور رسائی ہے ۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ہائی کمیشن کی اس کوشش سے پاکستانی برادری کو بہت فائدہ ہو گا ۔
کنونشن کے دوسرے اور اختتامی سیشن میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نےخطہ کشمیر کوجہنم بنانے میں کسر عالمی طاقتوں کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے ۔
کنونشن میں سی پیک منصوبے کی گونج بھی سنائی دی اور منصوبے کو پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے اہم قرار دیا گیا ۔