Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہائی پولر ڈس آرڈر کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ہائی پولر ڈس آرڈر کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
March 30, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ہائی پولر ڈس آرڈر کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد نفسیاتی مسائل اور ڈپریشن کے شکار مریضوں کے ساتھ بہتر برتاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ بائی پولر ڈس آرڈر جسے مینک ڈپریشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس بیماری میں مریض کبھی حد سے زیادہ خوش ہو جاتا ہے، کبھی اسے بے انتہا غصہ آتا ہے، تو کبھی بے انتہا اداسی چھا جاتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق بائی پولر ڈس آرڈر تقریباً ایک فیصد لوگوں کو زندگی کے کسی حصے میں ہو سکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بیماری بلوغت کے بعد کسی بھی عمر میں شروع ہو سکتی ہے لیکن چالیس سال کی عمر کے بعد یہ بیماری شاذونادر ہی شروع ہوتی ہے۔ مرد اور عورت دونوں میں اس کی شرح یکساں ہے۔ عام طور پر اسے ایک وراثت میں منتقل ہونے والا خاندانی مرض سمجھا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کا وراثت کے علاوہ اردگرد کے ماحول سے کچھ نا کچھ تعلق ضرور ہے۔ اس مرض کی وجہ سے مریض پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں ان میں خوداعتمادی کھو دینا، اپنے آپ کو بیکار اور ناکارہ سمجھنا، ماضی کی ہر بری بات کا خود کو ذمہ دار ٹھہرانا، خودکشی کے خیالات آنے لگنا یا خودکشی کی کوشش کرنا۔ نیند آنے میں مشکل ہونا یا جلدی آنکھ کھل جانا اور بھوک اور وزن کم ہونا شامل ہیں۔ ڈاکٹرز بتاتے ہیں بائی پولر ڈس آرڈر کے مریضوں کا علاج موڈ کو اعتدال پر لانے والی ادویات جنہیں موڈ اسٹیبلائزر کہا جاتا ہے کے استعمال سے کیا جاتا ہے، ان میں سب سے اہم لیتھئیم اور سوڈیم ویلپروئیٹ ہیں، ان کے علاوہ ماہر نفسیات کا علاج بھی مریض کے لئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔