Thursday, September 19, 2024

ہائی سکیورٹی کے باوجود مشکو ک موٹرسائیکل سوار ایوان صدر کےمین گیٹ تک پہنچ گیا ،16اہلکار معطل

ہائی سکیورٹی کے باوجود مشکو ک موٹرسائیکل سوار ایوان صدر کےمین گیٹ تک پہنچ گیا ،16اہلکار معطل
October 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ہائی سکیورٹی کے باوجود مشکوک موٹر سائیکل سوار ایوان صدر کے مین گیٹ تک پہنچ گیا ،سکیورٹی میں غفلت برتنے پر 16اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی سکیورٹی میر واعظ نے 92نیوز کو بتایا کہ تین روز قبل ایک موٹر سائیکل پر سوار شخص تمام سیکیورٹی بیریرز عبور کرتا ہوا ایون صدر کے مرکزی دروزے تک پنہچ گیا اور جب وہاں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے چیک کرنے پر موٹر سائیکل سوار نے بتایا کہ وہ غلطی سے راستہ بھول کر ادھر آگیا تھا جس پر مشکوک شخص کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مکمل چھان بین کے بعد اسے تو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم سیکیورٹی میں غفلت کے مرتکب 16اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ۔ ایس ایس پی سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے ہیں لیکن یہ واقعہ انتہائی تشویش ناک ہے جس کی انکوائری جاری ہے ۔