Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہائیکورٹ کی حکم عدولی : ایچی سن کالج کےبحال پرنسپل آغا غضنفر کو کالج داخل ہونے سے روک دیا

ہائیکورٹ کی حکم عدولی : ایچی سن کالج کےبحال پرنسپل آغا غضنفر کو کالج داخل ہونے سے روک دیا
August 27, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے پر بحال کئے جانے کے باوجود ایچی سن کالج کے پرنسپل آغا غضنفر کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق عدالتی فیصلے کے بعد آغا غضنفر چارج سنبھالنے کیلئے لندن سے لاہور ایچی سن کالج پہنچے اور کالج کے گیٹ پر عدالتی احکامات دکھائے تاہم انہیں کالج میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ آغا غضنفر نے کالج انتظامیہ سے کہا کہ وہ انہیں روک کر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں تاہم گیٹ پر تعینات عملے نے جواب دیا وہ کسی عدالت کو نہیں مانتے اور صرف کالج انتظامیہ کے احکامات کے پابند ہیں۔ چارج نہ ملنے پر آغا غضنفر نے مقامی تھانہ میں درخواست دیدی ہے تاہم اس پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ آغا غضنفر کو گزشتہ ماہ اس وقت کالج کے بورڈ آف گورنر نے برطرف کر دیا تھا جب انہوں نے اعلی شخصیات کے بچوں کو داخلے دینے سے انکار کیا تھا۔