Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہائیکورٹ کا لکھوی کی رہائی کا حکم

ہائیکورٹ کا لکھوی کی رہائی کا حکم
April 9, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ممبئی حملوں کے الزام میں نظر بند ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کا حکم دیدیا۔ جسٹس انوار الحق نے نظر بندی کیخلاف ذکی الرحمان لکھوی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں انہوں نے اپنی نظر بندی کو چیلنج کر رکھا تھاوکیل نے یہ نکتہ اٹھایا کہ ریویو بورڈ کے بغیر کسی شہری کی چوتھی بار نظر بندی کے ا حکامات جار ی نہیں کئے جا سکتے۔ حکومت نے چوتھی بار توسیع کی ہے جو آئین کے متصادم ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے نظر بندی کے احکامات معطل کر دیئے اور پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض ذکی الرحمان کی رہائی کا حکم دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔