ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنا دینےسے روک دیا

لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے دینے سے روک دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کو کل سے مال روڈ پر دھرنا دینے سے روک دیا ہے ۔ عوامی تحریک نے ماڈل ٹاون کے چودہ قتلوں کے خلاف مال روڈ کے استنبول چوک پر خواتین کا دھرنا دینا تھا جس پر ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔