Wednesday, November 30, 2022

ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلا کا احتجاج تیسرے روز میں داخل

ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلا کا احتجاج تیسرے روز میں داخل
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ وکلا کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ وکیلوں نے ایک بار پھر سائلین کو زبردستی کچہریوں سے نکالنا شروع کر دیا۔ کمشنر آفس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا۔ ادھر سرگودھا میں تو کالے کوٹ والوں نے انتہا ہی کر دی۔ سیشن جج نے کیس کی سماعت کے لیے وکیل کو نوٹس جاری کیا تو صدر اور جنرل سیکرٹری بار سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل وکلاء نے عدالت میں موجود نہ صرف سامان کی توڑ پھوڑ کی بلکہ ججز کے خلاف بھی نازیبا زبان استعمال کرتے رہے۔ وکلاء گردی کے بعد سیشن جج سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے صدر بار کا نہ صرف عدالتوں میں داخلہ بند کر دیا بلکہ واقعہ میں ملوث وکلاء کے خلاف کارووائی کا حکم بھی دے دیا۔