Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہائیکورٹ بار کا اجلاس ،ریلی میں گونواز گوکے نعرے

ہائیکورٹ بار کا اجلاس ،ریلی میں گونواز گوکے نعرے
July 13, 2017

لاہور(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کے لئے لاہورہائیکورٹ بارکا اجلاس ہوا وکلا نے ریلی بھی نکالی جس میں گونوازگو کے نعرے گونجتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ بار کے اجلاس میں ہال ’گونوازگو‘‘کے نعروں سے گونجتارہا، اس دوران مسلم لیگ ن کے وکلا نے وزیراعظم کی حمایت میں نعرے لگائے، جس کے باعث اجلاس مکمل نہ ہوسکا۔ اجلاس کے بعدوکلا نے لاہورہائیکورٹ سے ریگل چوک تک ریلی نکالی، ریلی میں تحریک انصاف ،عوامی تحریک اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہا وزیراعظم نوازشریف کواستعفیٰ دینا ہی ہوگا، لاہورہائیکورٹ بار کے صدر چودھری ذوالفقارنے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نوازشریف کے پاس عہدے کاکوئی حق نہیں، اجلاس اورریلی کے شرکا کااس بات پراتفاق رائے پایاگیاکہ خاص شخص ہویاعام  کوئی قانون سے بالاترنہیں حکمرانوں کااحتساب وقت کی ضرورت ہے۔