Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گیم آف تھرونز کے ساتویں سیزن کی پہلی قسط کا تہلکہ، سیزن کی آفیشل ویب سائٹ پہلے ہی دن کریش کرگئی

گیم آف تھرونز کے ساتویں سیزن کی پہلی قسط کا تہلکہ، سیزن کی آفیشل ویب سائٹ پہلے ہی دن کریش کرگئی
July 17, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور مشہور ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے ساتویں سیزن کی پہلی قسط نے ہی تہلکہ مچادیا۔

تفصیلا تکےمطابق گزشتہ چھ سیزنز کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی نامورٹیلی ویژن سیریز گیم آف تھرون کے ساتویں سیزن کی پہلی قسط نے ہی مداحوں کے دل جیت لئے پرجوش فینز نے تعریفیں پوسٹ کرکے ویب سائٹ ہی کریش کرڈالی۔ جارج آر آر مارٹن کی کتاب اے سانگ آف آئس اینڈ فائر 'سے ماخوذ اورجیریمی پودسوا کی ڈائریکشن میں بننے والے اس نئے سیزن کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو سات سلطنتوں پر قبضے کیلئے خونی کھیل کھیلتے ہیں۔

سیریز میں ایملا کلارک ، پیٹر ڈن کلیج، لینا ہیڈی، پیٹر ڈن کلیگ،نکولاج کوسٹر، اور کٹ ہیرنگٹن اہم کرداروں میں نظر آئے۔

ایڈونچر، ڈراما اور فینٹسی سے بھرپور اس سیزن کی پہلی قسط کوناقدین نےبھی  سراہا۔ گارڈیئن کے مطابق پہلی قسط طاقت کے حصول اور اس پر کنٹرول قائم رکھنے کی  کوششوں کے حوالے سے تھی۔ قسط کے آخر تک تمام چیزوں کو بہترین ترتیب سے پیش کیاگیا۔ وولچر نے سیزن کےچارمنٹس کی کولڈ اوپننگ کو اب تک کے تمام سیزنز سے زیادہ اطمینان بخش قراردیا جبکہ انڈی پینڈنٹ کا کہنا ہے کہ سیزن میں ایک خامی ہے کہ اس میں پلاٹ پوائنٹس کے حوالے سے جلد بازی سے کام لیا گیا۔