Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گیم آف تھرونز کا سیزن 7سولہ جولائی سے شروع ہوگا

گیم آف تھرونز کا سیزن 7سولہ جولائی سے شروع ہوگا
July 13, 2017

لندن (ویب ڈیسک)مشہور امریکی ڈرامہ سیریل گیم آف تھرونز کے دیوانوں کا انتظار ختم ہونے کو آگیا۔ افسانوی ڈرامہ سیریز کا نیا سیزن سیون  تین روز بعد  ٹی وی سکرین کی زینت بننے کو تیار۔ لاس اینجلس میں ڈرامہ سیریز کے رنگا رنگ پریمیئر کے دوران سرخ قالین پر ستاروں کی کہکشاں اتر آئی ۔

تفصیلات کےمطابق ایک بار پھر  افسانوی دنیا کی سنسنی خیز کہانی  شائقین کے دلوں کو دھڑکانے کو ہے تیار۔ ویسٹروس کی زمین پر نو خاندانوں کے درمیان اقتدار کی جنگ پر مبنی ڈرامے  کا ہر منظر  شائقین  کو اپنی  جانب کھینچنے کی صلاحیت  رکھتا ہے۔ گیم آف تھرونز کی نئی سیریز بھی  انہی نو خاندانوں کے درمیان اقتدار، طاقت، محبت کی کھینچا تانی  کے گرد گھومتی ہے جس میں اب  وائٹ واکرز بھی  کود پڑے ہیں۔ سیزن سیون میں سوفی ٹرنر، پیٹر ڈنکلیج، لینا ہیڈی ،نکولاج کوسٹر، کٹ ہیرنگٹن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

 ایکشن سے بھرپور گیم آف تھرونز کے ساتویں سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی صرف سات قسطیں ہوں گی  گیم آف تھرونز امریکہ میں سولہ اور برطانیہ میں  17جولائی سے ایچ بی او پر آن ائیر ہوگا۔