Tuesday, September 27, 2022

گیس کی کمی کا جواز، کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی

گیس کی کمی کا جواز، کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی
September 16, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کو جواز بنا کر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی۔

کراچی کے مستثنیٰ علاقوں میں بھی دن میں تین بار ایک ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ 3 سے 6 گھنٹے اور 7 سے 10 گھنٹے کر دیا گیا۔

مرمتی عمل اور شٹ ڈاؤن کے نام پر 12 گھنٹے تک مسلسل مختلف علاقوں میں بجلی بند کی جاتی ہے۔