Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عاصم کیس : سابق سیکرٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری بھی شامل تفتیش

ڈاکٹر عاصم کیس : سابق سیکرٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری بھی شامل تفتیش
February 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نیب نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔ سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کو گیس کی غیرقانونی تقسیم کے الزام میں شامل تفتیش کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کو گیس کی غیرقانونی تقسیم میں قصوار ٹھہرایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق سیکرٹری پیڑولیم نے 2 جنوری 2012ءکو غیرقانونی طریقے سے گیس سپلائی کی ترجیحات تبدیل کر دیں جس سے بعض شعبوں کو گیس کی سپلائی میں غیرضروری فائدہ پہنچایا گیا۔ اس غیرقانونی اقدام سے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ سابق سیکرٹری پیٹرولیم کو نیب کی جانب سے حکم ہوا ہے کہ وہ 8 فروری کو کراچی آفس میں شامل تفتیش ہوں۔ نیب نے یہ نوٹس نیب آرڈیننس 1999ءکے سیکشن 10 کی قابل سزا شق کے تحت جاری کیا۔