Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  گیس پریشرمیں کمی اور ممکنہ بندش کے خلاف پاکستان اسٹیل ملز کےملازمین کا احتجاج

   گیس پریشرمیں کمی اور ممکنہ بندش کے خلاف پاکستان اسٹیل ملز کےملازمین کا احتجاج
July 24, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان اسٹیل کےملازمین کی جانب سےگیس پریشرمیں کمی اورممکنہ بندش کےخلاف کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل کےملازمین پہنچےکراچی پریس کلب ،احتجاج ریکارڈکرانےکیونکہ ایس ایس ایس سی نے35ارب روپےکےواجبات کی عدم ادائیگی پر 28جولائی سےگیس منقطع کرنےکی دھکمی جودیدی ہے۔ اسٹیل مل ملازمین کاکہناہےکہ 35ارب کےواجبات میں توآدھےسرچارج کی رقم شامل ہے،ایس ایس جی سی اپنا قبلہ درست کرلے۔ اسٹیل مل ملازمین کاکہناتھا کہ ملازمین کوتین،تین ماہ سےتنخواہیں نہیں مل رہیں، حکومت اسٹیل مل کی بحالی میں سنجیدگی نہیں دکھارہی،بحران کےحل کےلیے ہر سطح پرجائیں گے۔ مظاہرین احتجاج ریکارڈ کرانے کےبعد پرمنتشرہوگئے۔