Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گیس بلوں میں ہوشربا اضافہ ، 92 نیوز کی خبر پر وزیر اعظم کا نوٹس

گیس بلوں میں ہوشربا اضافہ ، 92 نیوز کی خبر پر وزیر اعظم کا نوٹس
February 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) گیس بلوں میں ہوشربا اضافے کی خبر نشر کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو انکوائری کا حکم دے دیا ۔ چینل 92 نیوز نے رپورٹ میں بتایا گیا کہ قیمت میں 140 فیصد تک اضافے سے عوام پر 94ارب کا بوجھ ڈالاگیا ۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کےلیے اقدامات کرے ۔ وزیر اعظم عمران خان 92 نیوز کی رپورٹ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے  گیس بلوں میں اضافے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام پر   قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا مناسب نہیں۔ قیمت  میں ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ، سیکڑوں کے بل ہزاروں  میں آئے تو  صارفین پریشان ہو گئے  ۔آواز وزیر اعظم تک پہنچی تو انہوں نے فوری نوٹس لے لیا اور گیس کے بلوں میں اضافے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نےہدایت کی ہے  کہ بل زیادہ آنے کی وجوہات کا سراغ لگایا جائے ۔ وزیراعظم  عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام پر قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ، انھوں نے وزیرپیٹرولیم کو اضافی گیس بلوں پرانکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے  ۔انھوں نے وزیرپیٹرولیم کو اضافی گیس بلوں پرانکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔