Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گیس بحران سے عوام کے چولہے ٹھنڈے، وزراء مناظروں کے چیلنج میں مصروف، بلاول

گیس بحران سے عوام کے چولہے ٹھنڈے، وزراء مناظروں کے چیلنج میں مصروف، بلاول
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اور وزراء گیس بحران کے حل کی بجائے مناظروں کے چیلنج میں مصروف ہیں۔

ملک میں گیس کی قلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بلاول بھٹو بولے کہ عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، گیس بحران سمیت دیگر عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گیس بحران کی وجہ سے ایک وقت کے کھانے کے لئے دربدر شہریوں سے معافی مانگی جائے، اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوالیتی اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرلیتی تو آج یوں ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ایک جانب گیس کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ اور دوسری جانب بحران نے عوام کے لیے گیس کا حصول مشکل بنادیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ گیس بحران سے نمٹنے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج صنعتیں اپنے برآمدی آرڈرز تک پورے نہیں کرپارہیں۔