Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گیس اور بجلی کی بڑھتی قیمتیں صنعتی سیکٹر کو تباہ کر رہی ہیں: اشرف رضوان

گیس اور بجلی کی بڑھتی قیمتیں صنعتی سیکٹر کو تباہ کر رہی ہیں: اشرف رضوان
September 3, 2015
فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اشرف رضوان نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ یہ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔ انہوں نے کہا اوگرا نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت گھریلو صارفین کیلئے 3.8 فیصد، کمرشل صارفین کیلئے 9.9 فیصد جبکہ صنعت کیلئے 23 فیصد گیس مہنگی کی گئی ہے۔ یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ صنعتی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے اور ہمیشہ صنعت کو موت کے گھاٹ اتارنے کیلئے راستے ہموار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا رواں سال کے جولائی سے اب تک مختلف مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 12فیصد کمی بھی حکومت کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ صنعتی سیکٹر پہلے ہی بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے ایسے میں توانائی بحران صنعتی ترقی کو بہت پیچھے دھکیل دے گا۔ انہوں نے خطے کے دیگر ممالک سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم گیس اور بجلی میں سب سے زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف ہم اپنی مقامی مارکیٹوں میں مار کھا رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سستی چیزیں فراہم کرنے میں ناکامی کا منہ دیکھ رہے ہیں۔