Saturday, December 3, 2022

گیتا بھارت پہنچ گئی‘ پاکستانی ہائی کمیشن اور بھارتی حکام نے استقبال کیا

گیتا بھارت پہنچ گئی‘ پاکستانی ہائی کمیشن اور بھارتی حکام نے استقبال کیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) غلطی  سے سرحد عبور کر کے پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی گیتا واپس اپنے وطن پہنچ گئی۔ گیتا پی آئی اے کی پرواز پی کے 272کے ذریعے نئی دہلی پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکاروں اور بھارتی حکام نے ایئرپورٹ پر گیتا کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گیتا کے رشتہ داربھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گیتا کو ایئرپورٹ سے بھارتی وزارت خارجہ لے جایا جائے گا جہاں گیتا کے والد بھی موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں گیتا کا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا جبکہ گیتا کے والدین کے ڈی این اے سیمپل پہلے ہی لیے جاچکے ہیں۔ خیال رہے کہ گیتا کے ہمراہ بلقیس ایدھی، صبا ایدھی اور سعد ایدھی بھی بھارت گئی ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے اصل خاندان کے ملنے تک اسے بھارت کے کسی ادارے میں رکھاجائے گا۔