Friday, September 30, 2022

گھوٹکی کے نواحی گاﺅں میں دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق، بھائی شدید زخمی

گھوٹکی کے نواحی گاﺅں میں دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق، بھائی شدید زخمی
گھوٹکی (92نیوز) گھوٹکی میں دستی بم دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق نواحی گاو¿ں سیفل کلاچی میں دو بھائی نامعلوم مقام سے ملنے والے ایک دستی بم کو بال سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دس سال کا فدا حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بھائی وکیل احمد شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سکھر سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔