Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  گھوٹکی : پولیس کا چھوٹو اور سلطو گینگ کے خلاف آپریشن 40 روز سے جاری پولیس کی پیش قدمی، 8 نئی چوکیوں سمیت 12 چوکیاں قائم کر لیں

   گھوٹکی : پولیس کا چھوٹو اور سلطو گینگ کے خلاف آپریشن 40 روز سے جاری پولیس کی پیش قدمی، 8 نئی چوکیوں سمیت 12 چوکیاں قائم کر لیں
May 17, 2015
گھوٹکی(ویب ڈیسک)گھوٹکی میں کچے کے علاقوں میں پولیس کا  چھوٹو اور سلطو  گینگ کے خلاف آپریشن چالیس روز سے جاری ہے ،،پولیس نے  ڈاکوؤ ں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے ہیں جبکہ  پولیس نےعلاقے میں آٹھ نئی چوکیاں  بھی قائم کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے  کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کی ہے  اور  آٹھ نئی چوکیوں سمیت بارہ چوکیاں قائم کر لی ہیں ۔ ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر اسٹیل کی گولیوں سے فائر کئے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس کی اے پی سی کو بھی نقصان پہنچاہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  پچاسی فیصد نو گو ایریازختم کرا لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  چھوٹو گینگ اور سلطو گینگ کے ڈاکو طالبان سے تربیت  یافتہ ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔