Saturday, February 4, 2023

گھوٹکی میں بیوی نے سسرالیوں کیساتھ مل کر شوہر کی پٹائی کردی

گھوٹکی میں بیوی نے سسرالیوں کیساتھ مل کر شوہر کی پٹائی کردی
گھوٹکی ( 92 نیوز )گھوٹکی میں بیوی نے سسرالیوں کیساتھ مل کر شوہر کی پٹائی کر دی، تشدد کے بعد خاتون نے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر لاتوں اور مکوں کا بھرپور استعمال بھی کیا۔ گھوٹکی میں ناراض بیوی کو منانے شوہر سسرال گیا تو بیوی نے واپس جانےسے انکار کر دیا، اصرار پر آپے سے باہر ہو گئے اور اہل خانہ سے مل کر شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا