Saturday, July 27, 2024

گھوٹکی :مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب گرفتار

گھوٹکی :مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب گرفتار
March 11, 2015
ڈہرکی(ویب ڈیسک)ضلع گھوٹکی کے علاقہ ڈہرکی میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ قصابوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی اور قصابوں کو موقع پر ہی پکڑوا دیا۔ ڈہرکی میں قصاب کافی عرصے سے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کر رہے تھے ۔ یہ قصاب دوردراز کے علاقوں سے مردہ جانور لاتےاور ستر روپے کلو تک فروخت کر دیتے۔ شہر میں انتہائی سستے گوشت کی فروخت کے حقائق تب سامنے آئے جب ایک دکان سے مردہ جانور برآمد ہوئے ۔ شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد مردہ گوشت بیچنے والے قصاب گرفتار کر لئے گئے ۔