Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گھوٹکی : عمران خان کی خاطر تواضع کیلئے نایاب ہرن منگوالئے گئے

گھوٹکی : عمران خان کی خاطر تواضع کیلئے نایاب ہرن منگوالئے گئے
September 3, 2015
گھوٹکی(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گھوٹکی آمد نادر اکمل لغاری نے خان کی خاطرتواضع کے لیے نایاب ہرن منگوالیے۔ تفصیلات کےمطابق تبدیلی پسند پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گھوٹکی آمد کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں خان کی خاطر تواضع کے لیے نادراکمل لغاری نے نرالا انداز اپناتے ہوئے نایاب ہرن منگوالیے ہیں جوکہ خان کے دسترخوان پر مختلف ڈشز کی صورت میں سجیں گے ۔ نایاب ہرن جن کی نسل کشی پر سخت پابندی عائد ہے مگر قانون ساز اسمبلیوں کے ارکان کو قانون شکنی کی کھلی چھوٹ نظر آرہی ہے اور ان نایاب ہرنوں کے کاٹنے کا عمل جاری ہے ۔ دوسری جانب 23بکرے ۲۱ دیگیں اور تیتر بٹیر بھی شامل ہیں۔