Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گھوٹکی، تحصیلدار آفس اوباڑو میں دھماکہ، 4 بچے شدید زخمی

گھوٹکی، تحصیلدار آفس اوباڑو میں دھماکہ، 4 بچے شدید زخمی
March 7, 2021

گھوٹکی (92 نیوز) تحصیلدار آفس اوباڑو میں دھماکہ کے نتیجے میں 4 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بچے ایک ڈبے سے کھیل رہے تھے کہ ڈبے میں موجود آتش گیر مادہ پھٹ گیا، چاروں بچوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تحصیل اسپتال اوباڑو میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر شہری مشتعل یوگئے، اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔

آئی جی سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔