Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گھناؤنا کھیل کھیل کر جمہوری روایات کو پامال کیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

گھناؤنا کھیل کھیل کر جمہوری روایات کو پامال کیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
March 4, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے گھناؤنا کھیل کھیل کر اخلاقی، سیاسی اور جمہوری روایات اور اُصولوں کو پامال کیا گیا، وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان جرات مندانہ اقدام ہے، عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون کے ساتھ اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر حکمت عملی بھی مشاورت کی۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکہتے ہیں ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سر عام ووٹ کی تذلیل کی، ’’ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ‘‘، سینیٹ الیکشن پر جو کچھ ہوا، اس پر ہر جمہوریت پسند شرمندہ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا سینیٹ عبدالحفیظ شیخ کی نہیں بلکہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر سیاستدان کی

 ہار ہے، وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کااعلان ایک جرأت مند لیڈر کا دلیرانہ اقدام ہے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ون آن ون طویل ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاـ

وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے پنجاب کی حکمت عملی اور پرنسپل قانون سازی پر کام تیز کرنے کے حوالے سے بھی
غور کیا گیا۔