Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گھر کے شیرسڈنی میں ڈھیر

گھر کے شیرسڈنی میں ڈھیر
March 26, 2015
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹٰیم پر یہ بات صادق آتی ہے کہ گھر کے شیر تو باہر بلے ہیں ۔ لیکن بھارتی ٹیم نے یہ بات سچ ثابت کرکے دکھائی ہے کہ گھر کے شیر سڈنی میں ڈھیر ہوگئے ۔ گیارہویں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم کو پہلے فیلڈنگ کیا کرنی پڑی کہ اس کے بالروں کو چھکے پہ چھکا اور چوکوں کی برسات ہوتی ہوئی ہرطرف نظر آئی ۔ گینگروز نے بھارتی سورموں کو چھٹی کو دودھ تو یاد کرایا ہی تھا کہ ان کو بیٹنگ کے دوران بھی بیٹنگ کا بھی طریقہ بھلا دیا ۔ بھارتی اوپنر بلے بازوں نے کچھ تو زحمت کی لیکن دھاون کے آوٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے پاوں لڑکھڑانے لگے۔ بھارتی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے کی قابل قدر کوشش نہ کرسکا اور ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتارہا۔ کپتان دھونی کی 65رنز کی اننگز بھی بھارتی ٹیم کو کوئی کام نہ آسکی ۔ بھارت کو سڈنی کرکٹ گراونڈ میں تیرھویں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ بھارتی ٹیم اب تقریباًچار ماہ کی غیر ملکی یاترا انڈٰین ٹیم کے کوئی کام نہ آئی اور اور اب گھر کی طرف ر وانگی پکی ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔