گھر سے نکلنے کا کیوں پوچھا، سیالکوٹ میں بیوی نے خاوند کو جلا دیا
سیالکوٹ ( 92 نیوز ) سیالکوٹ میں بیوی نے گھر سے باہر جانے کا پوچھنے پر اپنے شوہر کو زندہ جلا دیا۔
متوفی شہباز نے اپنی بیوی سے باہر جانے کا سبب پوچھا تو ملزمہ نے طیش میں آکر اپنی ہمیشرہ کے ہمراہ شہباز کو آگ لگا کر جلا دیا۔
شہباز کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے متوفی کی بیوی اور سالی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔