Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گھر بہت ضروری کام ہے !!! پاکستانی خدام الحجاج وطن واپس آنے کیلئے بہانے بنانے لگے

گھر بہت ضروری کام ہے !!! پاکستانی خدام الحجاج وطن واپس آنے کیلئے بہانے بنانے لگے
October 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت مذہبی امور کے خدام الحجاج کو گھروں کی یاد ستانے لگی۔ 270 سرکاری اہلکاروں میں 100 وطن واپس پہنچ گئے جبکہ لاپتہ حاجیوں کے لواحقین دکھ اور کرب سے گز رہے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزرات مذہبی امور کے 270 اہلکار خدام حجاج میں سعودی عرب گئے تھے۔ کرین اور منیٰ حادثہ میں تو حج مشن اپنی کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکا لیکن مفت سرکاری حج کے مزے لینے کے بعد 270 میں سے 100 اہلکار وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو مسائل اور بیماری کی وجہ سے ان کو جلدی بھجوایا گیا جبکہ باقی 170 اہلکار بھی گھریلو مسائل اور بیماری کا رونا رو کر جلد وطن واپسی کے لیے سفارشیں کروا رہے ہیں۔ دوسری طرف منیٰ حادثے کے شہداءکے لواحقین دکھ اور کرب سے گزر رہے ہیں جس میں منڈی بہاوالدین کے تحسین افتخار بھی شامل ہیں جن کے چھوٹے بھائی توصیف افتخارشہداءکی لسٹ میں شامل ہیں لیکن مزید تفصیلات نہ وزارت مذہبی امور بتا رہی ہے نہ وزارت خارجہ اور نہ ہی وزیر اعظم کی جانب سے بنایا گیا سیل۔ بس صرف وزارت کے اہلکاروں کو مفت سرکاری حج کرنے کی جلدی تھی جس کے بعد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔