Friday, December 2, 2022

گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کرنیوالی ملزمہ حنا اور ایک شخص عبداللہ گرفتار

گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کرنیوالی ملزمہ حنا اور ایک شخص عبداللہ گرفتار
لاہور (92 نیوز) لاہور میں دس سالہ گھریلو ملازمہ معصوم سمیرا کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ملزمہ حنا اور ایک شخص عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گجرپورہ کے علاقہ چائنہ اسکیم میں 10سالہ گھریلو ملازمہ سمیرا کو مالکن نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے بچی کو طبی امداد کیلئےاسپتال میں داخل کرانے کے بعد تشدد کرنے والی ملزمہ حنا اور ایک شخص عبداللہ کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے میڈیکل کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سمیرا کو اپنے گھر کا پتہ بھی یاد نہیں۔ اسکا والد انتقال کر چکا ہے اور اسکی ماں کا نام مریم ہے۔ بچی کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔