Saturday, July 27, 2024

گھریلو جھگڑے سے قبل خبردار کرنیوالا بریسلٹ تیار

گھریلو جھگڑے سے قبل خبردار کرنیوالا بریسلٹ تیار
April 25, 2017
لاہور(ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کیلئے گھریلو جھگڑے سے قبل خبردار کرنیوالا ایک بریسلٹ تیار کرلیا،یہ بریسلٹ ایسی معلومات اکٹھی کرتا ہے جو آنکھ سے بھی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے شادی شدہ جوڑوں کیلئے گھریلو جھگڑے سے قبل خبردار کرنیوالا بریسلٹ تیار کرلیا۔ اس پر لگے سینسر سے دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حرارت،پسینے،گفتگو میں تیزی،آواز میں اتار چڑھاؤ اور دیگر اشیا کو نوٹ کر کے ایک الگورتھم سے گزارا گیا جو 84 فیصد درستگی سے اپنے نتائج فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آلہ ایسی معلومات اکٹھی کر سکتا ہے جو آنکھ سے بھی حاصل نہیں کی جاسکتی،میاں بیوی اپنی کلائیوں پر اسے پہن کر جھگڑا شروع ہونے کی پیشگوئی کرسکتے ہیں۔