Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گھروں کی تعمیر اور خرید کیلئے قرضوں کے اجرا کی شرح میں چار فیصد کمی ریکارڈ

گھروں کی تعمیر اور خرید کیلئے قرضوں کے اجرا کی شرح میں چار فیصد کمی ریکارڈ
August 15, 2016
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اکتیس مارچ 2016ءتک بارہ ماہ کے عرصہ کے دوران 67 ہزار 625 افراد کو گھروں کی خریدو تعمیر کے لیے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 31مارچ 2016ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران پانچ اعشاریہ پینتیس ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے اور ایک ہزار پچپن افراد نے اس سہولت سے استفادہ کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 70 ہزار 368 افراد کو قرضے فراہم کئے گئے تھے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گھروں کی تعمیرو خرید کیلئے تیئس اعشاریہ دو ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے۔ اس لحاظ سے امسال گھروں کی تعمیر اور خرید کیلئے جاری قرضوں میں چار فیصد کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران قرضوں کے اجرا کے حوالے سے اسلامی بینکاری کا شعبہ نمایاں رہا جس نے تین اعشاریہ چودہ ارب روپے کے قرضے جاری کیے جبکہ نجی بینکوں کی جانب سے ایک اعشاریہ گیارہ ارب روپے اور ہاو¿س بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے 878 ملین روپے کے قرضے فراہم کئے۔ اسی طرح نجی شعبہ کے مالیاتی اداروں کی جانب سے 216 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے۔ واضح رہے کہ گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے اسلامی بینکاری کا شعبہ نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے جس سے رہائشی ضروریات کی تکمیل میں معاونت حاصل ہو رہی ہے۔