Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گڈوتھرمل پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ

گڈوتھرمل پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ
January 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) گڈو تھرمل پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ کر گئے۔ ملک میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن آ گیا۔ گڈو تھرمل پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ کر جانے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شارٹ فال 2500 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو تھرمل پاور پلانٹ کے 3 یونٹ ٹرپ کر جانے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع کو بجلی کی ترسیل رک گئی ہے۔ چند روز قبل دھند کے باعث بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس بھی ٹرپ کر گئے تھے۔ گدو پاورپلانٹ کے تین یونٹ ٹرپ کرجانے سے ملک میں مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔