Thursday, December 8, 2022

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دفعہ 144نافذ، جہازوں کی کٹائی پر پابندی

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دفعہ 144نافذ، جہازوں کی کٹائی پر پابندی

حب (92نیوز) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ، جہازوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جہاز کے مالک سمیت چار افراد کا آج ریمانڈ لیا جائے گا۔ ڈی آئی جی اور کمشنر قلات ڈویژن گڈانی کا دورہ کریں گے۔ پولیس کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ  آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے واقعے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ادھر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں گزشتہ روز جاں بحق پانچوں افراد کی میتیں پی کے 350 کے ذریعے کراچی سے پشاور کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔ پانچوں افراد کی میتیں پشاور سے سوات انکے آبائی علاقے پہنچائی جائیں گی۔