Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گٹکا ساز فیکٹری پر چھاپہ’ تیس افراد گرفتار’ تین ٹن گٹکا برآمد

گٹکا ساز فیکٹری پر چھاپہ’ تیس افراد گرفتار’ تین ٹن گٹکا برآمد
April 10, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی پولیس نے لانڈھی میں گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر تین ٹن گٹکا برآمد کر لیا اور گٹکا بنانے میں مصروف 30 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر دو میں پولیس نے گٹکا بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مارا جہاں چھاپے کے دوران تین ٹن سے زائد گٹکا برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ فیکٹری کراچی کی سب سے بڑی فیکٹری تھی جہاں سے پورے کراچی میں گٹکا سپلائی ہوتا تھا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران فیکٹری میں گٹکا بنانے والے 30 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فیکٹری کا مالک سیلم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔