Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گو نواز گو کے نعروں کے ڈر سےوزیراعظم نے ریکارڈ شدہ تقریر کی، عمران خان

گو نواز گو کے نعروں کے ڈر سےوزیراعظم نے ریکارڈ شدہ تقریر کی، عمران خان
July 20, 2017

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا آج کل عوام میں جانا مشکل ہے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعروں کے ڈر سے ریکارڈ شدہ تقریر کی۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کہتے ہیں نواز شریف نے مجھے اور عدالت کو دھمکیاں دیں ۔ جعلی دستاویزات کی سزا سات سال قید ہے۔  پکڑے جانے پر شرم کی بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  اب استعفا نہیں مانگ رہے بلکہ اڈیالہ جیل میں ان کیلئے گھر بن رہا ہے اوراب وہ جیل جائیں گے۔