Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوگل کی غلطی ؟ سرچ انجن نے پاکستانی علاقوں کو بھارت کے کھاتے میں ڈال دیا

گوگل کی غلطی ؟ سرچ انجن نے پاکستانی علاقوں کو بھارت کے کھاتے میں ڈال دیا
August 17, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) اسے گوگل کی غلطی قرار دیا جائے یا جانبداریت۔ سرچ انجن نے نقشے میں پاکستانی علاقوں کو بھارت کا حصہ دکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل کی غیرجانبداری پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا۔ گوگل نے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد، کوٹلی، نیو میرپور سٹی‘ راولاکوٹ اور باغ سمیت کئی علاقوں کو بھارت کا حصہ ظاہر کر دیا۔ گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے۔ ٹو کو بھی گوگل نے بھارت کاحصہ دکھایا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس غلطی پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور حکام بالا سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جلدازجلد اس غلطی کا ازالہ کیا جائے۔