Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوگل پلے سٹور پر طالبان ایپ نے تھرتھلی مچا دی‘ کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کر دی گئی

گوگل پلے سٹور پر طالبان ایپ نے تھرتھلی مچا دی‘ کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کر دی گئی
April 5, 2016
لندن (ویب ڈیسک) گوگل طالبان کی ایپلی کیشن کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے اگرچہ گریز کر رہا ہے تاہم اس نے گوگل پلے سٹور سے طالبان کی ایپ کو ہٹا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تنظیم ”سائٹ اینٹل گروپ“ نے اس ایپ کو تلاش کر کے اس کی خبر دی تھی۔ یہ تنظیم جہادی تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے۔ طالبان نے اپنی ایپلی کیشن ”العماراہ“ کے نام سے تیار کی تھی۔ یہ ایپ پشتو زبان میں تھی۔ ایپ میں افغان طالبان کے بیانات اور ویڈیوز موجود تھیں۔ اس ایپ کو طالبان نے یکم اپریل کو لانچ کیا جسے چند گھنٹوں بعد ہی گوگل پلے سٹور سے غائب کر دیا گیا۔ گوگل نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کی پالیسیاں صارفین اور ڈویلپرز کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کیلئے تیار کی گئی ہیں۔ وہ گوگل پلے سٹور سے ایسی ایپلی کیشنز ہٹا دیتے ہیں جو ان کے ادارے کی پالیسی سے ٹکراتی ہوں۔