Tuesday, November 29, 2022

گوگل نے نریندر مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیراعظم قرار دیدیا

گوگل نے نریندر مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیراعظم قرار دیدیا
لاہور (92نیوز) عالمی سرچ انجن گوگل نے بھارتی وزیراعظم نریندر کو دنیا کا احمق ترین وزیراعظم قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگر گوگل پر ”موسٹ سٹوپڈ پرائم منسٹر ان دی ورلڈ“ لکھ کر سرچ کیا جائے تو پہلے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام آتا ہے۔ اس لسٹ میں آسٹریلین وزیراعظم ٹونی ایبٹ، تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم ابھیزیت ویجاجیوا اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل نے نریندر مودی کو دنیا کے سب سے بڑے مجرموں کی لسٹ میں بھی پہلے نمبر پر قرار دیا تھا۔