Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوگل میپ اپ ڈیٹ کر دی گئی ، نئے فیچر کا اضافہ

گوگل میپ اپ ڈیٹ کر دی گئی ، نئے فیچر کا اضافہ
February 3, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) گوگل کی گوگل میپ کی اپ ڈیشن کے بعد اسٹریٹ ویو اور میپ میں اسپلٹ سکرین کے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

اسٹریٹ ویو گوگل سرچ اور گوگل میپ کا اہم فیچر ہے جس کی جدد سے راستہ تلاش کرنے میں  مدد ملتی ہے ، اس اپ ڈیٹ کے بعد لوگ کسی جگہ کی تصویر اور اس کا ہائی لائٹ میپ بیک  وقت دیکھ سکیں گے تا کہ  کسی بھی لوکیشن کے بارے میں  جاننے کیلئے اس پر صرف ایک کلک کر سکیں ۔

اس فیچر کی خاصیت ہے کہ یہ  اس وقت خود  بخود کام کرنے لگتا ہے جب  کسی  جگہ  کا پن ڈراپ کیا جائے ،یہ اسپلٹ اسکرین ورٹیکل اور لینڈ اسکیپ دونوں انداز میں کام کرتی ہے جب کہ ایکسپنڈ بٹن  سے صارف فل اسکرین کے ذریعے پرانے ڈئزائن پر واپس چلا جائے گا۔

بظاہر یہ چھوٹی اپ ڈیٹ لیکن  راستہ تلاش کرنے والوں کے لئے بہت معاون ہے ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔